بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

کراچی میں آج کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دیے

محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ سب سے زیادہ بارش کیماڑی میں 11 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پی ایف بیس مسرور پر 9 ملی میٹر، سرجانی ٹاون میں 8.2 ملی میٹر، ناظم آباد میں 5.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف بیس فیصل پر 5، نارتھ کراچی 4، یونیورسٹی روڈ پر 2.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اولڈ ایئرپورٹ پر 2.4 ملی میٹر، ابراہیم حیدری میں 2 جبکہ قائد آباد، گلشن حدید میں ایک، ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے کم سعدی ٹاون میں 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.