بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج شام 5 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری

کراچی میں آج صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر قائد میں صبح سے ہونے والی بارش کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش کورنگی میں 19.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران مون سون بارشيں جارى رہيں گى۔

اسی طرح صدر میں 12 ملی میٹر، ناظم آباد میں 8.2، کیماڑی میں 7، گلشنِ معمار میں 5.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

پی اے ایف بیس مسرور میں 4.5، گڈاپ ٹاؤن 3، گلشن حدید 2، نارتھ کراچی 1.6، اورنگی ٹاؤن میں 1.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم بارش اولڈ ایئرپورٹ پر 0.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.