بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

کئی دنوں سے جاری حبس اور گرمی کے بعد کراچی میں آج سے گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.