جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

کراچی میں آج سمندری ہوائیں منقطع، موسم گرم

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی اور ملحقہ علاقوں میں سمندری ہوائیں منقطع یا سست رہیں گی۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے کراچی میں سمندری ہوائیں منقطع یا سست رہنے کی وجہ سائیکلونک سرکولیشن کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سائیکلونک سرکولیشن وسطی سندھ میں موجود ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں اس سائیکلونگ سرکولیشن کے باعث کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا۔

کراچی کے قریب بحیرۂ عرب میں کمزور سائیکلونک سرکولیشن کے زیرِ اثر آسماں پر بکھرے بکھرے حسین بادل موسم کی شدت کم کر رہے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شہرِ قائد میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.