جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے جبکہ شہر بھر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہے گا جبکہ رات میں موسم سرد اور صبح میں کہر اور دھند رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 12ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے اورزیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی ہے جن میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.