جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز شہر میں سردی کی پہلی بارش سے ٹھنڈ کا احساس بڑھ گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں رات کو بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔

علاوہ ازیں ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور دادو میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم ٹھنڈا ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات نے آج سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب شمالی بلوچستان میں شدید سرد ہوائیں چلنے سے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت گر گیا ہے۔

کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی اور قلات کے علاقوں میں درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.