جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

کراچی میں آج بھی کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش کا امکان

شہرِ قائد کراچی میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج صبح درجہ حرارت 30 ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

اسی طرح ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہےجبکہ شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.