پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

کراچی میں آج بھی بارش کی پیش گوئی

کراچی میں گزشتہ کئی روز کی طرح آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 23 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شہرِ قائد میں شمال مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے،جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں کئی روز سے کہیں ہلکی، کہی تیز بارش اور کہیں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.