اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کردیا گیا۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ بھارتی گجرات کے سرکولیشن کے زیر اثر کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ہے، دوپہر میں کراچی سے کچھ دور گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔

جواد میمن کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے بادل شام تک مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش برسا سکتے ہیں۔

جواد میمن کے مطابق کچھ علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش ہو سکتی ہے اور بارش کا سلسلہ رات کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے سٹی، سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار اور گلشن حدید میں بارش کا امکان ہے۔

جواد میمن کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم، اسٹیل ٹاؤن اور شہر کے دیگر شمالی اور مشرقی حصے میں بارش ہوسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.