جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

کراچی میں آج اور 6 مارچ کو بارش کا امکان

کراچی میں آج اور 6 مارچ کو ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ اور بحیرہ عرب سے آنے والی نم ہوائیں بادل بننے کا باعث بن سکتی ہیں۔

بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہوگئیں، محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو کوئٹہ سمیت صوبے کے گیارہ اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں بارش کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، زیارت، چمن، سبی اور خضدار سمیت صوبے کے 13 اضلاع میں آج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.