کراچی: شہر قائد میں آج سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے اور میٹرک کا پہلا پرچہ امتحان شروع ہونے کے 4 منٹ بعد ہی آؤٹ ہوکر فوٹوکاپی کی دکانوں پر دستیاب ہوگیا جبکہ فزکس کا پرچہ آؤٹ ہونے کے باوجود بورڈ کی جانب سے امتحان کو کینسل نہیں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات کا کراچی میں آج سے آغاز ہوگیا ہے تاہم پہلے روز ہی بدانتظامی کا واقعہ اس وقت رپورٹ ہوا جب فزکس کا پیپر شروع ہوجانے کے 4 منٹ بعد فوٹو کاپی کی دکانوں پر تو پہنچ گیا مگر الآصف گورنمنٹ اسکول ملیر تک نہ پہنچ سکا۔
کراچی میں شروع ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات میں سائنس گروپ فزکس (طبیعیات) کا پرچہ آوٹ ہوگیا اور کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر جگہ جگہ فزکس کا پرچہ نظر آرہا ہے، اطلاعات ہیں کہ فزکس کا پرچہ 9 بج کر 34منٹ پر سوشل میڈیا پر آوٹ ہوا تھا۔
Comments are closed.