کراچی کے علاقے صدر کی پریڈی اسٹریٹ پر قائم مکہ ٹیرس کو عدالتی حکم پر مسمار کرنے کے لیے پولیس اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پہنچ گئی۔
مکہ ٹیرس توڑنے کے حوالے سے آپریشن کے لیے ایس بی سی اے اور پولیس نے مکہ ٹیرس کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس اور مکینوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
مکہ ٹیرس کے مکینوں نے پولیس کو اندر جانے سے ایک بار پھر روک دیا۔
مکہ ٹیرس کےمکینوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ ہمیں 4 روز کی مہلت دی جائے۔
ایس بی سی اے کے حکام نے کہا کہ 4 مرتبہ مہلت فراہم کر چکے ہیں، آج ہر صورت کارروائی کریں گے۔
Comments are closed.