کراچی کے اکبر روڈ پر واقع مکہ ٹیرس کے مکینوں، پولیس اور ایس بی سی اے میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، ایس بی سی اے اور پولیس نے مکینوں کو 15دن کی مہلت دے دی ہے۔
مکینوں کو تجاوزات سے متعلق جگہوں کی نشاندہی کی جائے گی، ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ مکین خود تجاوزات والی جگہوں کو مسمار کریں گے۔
15 دن کے بعد تجاوزات کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو ایس بی سی اے خود کارروائی کرے گا۔
واضح رہے کہ مکہ ٹیرس توڑنے کے حوالے سے آپریشن کے لیے ایس بی سی اے اور پولیس نے مکہ ٹیرس کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس اور مکینوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
مکہ ٹیرس کے مکینوں نے پولیس کو اندر جانے سے ایک بار پھر روک دیا۔
مکہ ٹیرس کےمکینوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں 4 روز کی مہلت دی جائے، فریقین میں مذاکرات کے بعد ایس بی سی اے نے مکینوں کو 15 روز کی مہلت دے دی ہے۔
Comments are closed.