کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، منڈی میں پہلا ٹرک جانور لیکر پہنچ گیا ہے۔
کراچی میں مویشی منڈی اس بار سپر ہائی وے کے بجائے ناردرن بائی پاس پر لگائی جارہی ہے۔
اس بار منڈی ناردرن بائی پاس اسکیم 45 میں 700 ایکڑ زمین پر لگائی جائے گی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھیکے دے دیے گئے ہیں۔
منڈی کے لیے مختص کی گئی جگہ پر زمین ہموار کردی گئی ہے، وی وی آئی پی، وی آئی پی اور جنرل بلاکس میں چار سے پانچ لاکھ جانوروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں سے لدا پہلا ٹرک پہنچ گیا ہے، پہلا ٹرک گلشن حدید کے فارم ہاؤس سے 5 جانور لیکر پہنچا ہے۔
نوجوانوں کی بڑی تعداد پہلا ٹرک پہنچنے پر موجود تھی۔
Comments are closed.