کراچی میں عیدالاضحیٰ سے ایک روز قبل خریدار کم قیمتوں کی خواہش لے کر مویشی خریدنے منڈی پہنچ گئے، لیکن بیوپاری آج بھی منہ مانگے داموں پر اڑے ہوئے ہیں۔
عید الاضحیٰ میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، جو لوگ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے مویشی نہیں لائے، وہ یہ سوچ کر آخری روز منڈی پہنچے کہ آج تو انہیں سستا جانور مل ہی جائے گا، لیکن صورتحال اس کے برعکس نظر آئی، قیمتیں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں۔
دوسری جانب جہاں قربانی کے جانور آچکے، وہاں بچوں کی خوشی دیدنی تھی، کوئی جانوروں کی قربانی پر افسردہ ہے، تو کوئی اپنے پیارے جانوروں کے نام رکھنے کا سوچ رہا ہے۔
عید سے ایک روز قبل سنتِ ابراہیمی ادا کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، جانور خریدنے کے بعد اب قصائیوں کی تلاش جاری ہے، جو ڈھونڈے سے نہیں مل رہے۔
Comments are closed.