کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب وادی کوئٹہ اور گردو نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے جبکہ بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
Comments are closed.