کراچی میں موبائل چھین کر ایران اور افغانستان بھیجنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر ملیر کینٹ موڑ کے قریب سے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 26 قیمتی موبائل فون، 3 پستول اور 50 سے زائد موبائل سم کارڈز برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے کارندے ہیں، جن کی شناخت عبدالمنان، جمال الدین ناصر اور محمد فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان ساتھیوں کی مدد سے چھینے گئے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرتے تھے اور یہ موبائل کوریئر کمپنی کے ذریعے کوئٹہ، ایران اور افغانستان بھیجتے تھے۔
ملزمان نے 1 سال میں 500 سے زائد موبائل فونز چھین کر پڑوسی ممالک سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے متعدد موبائل فونز کے پارٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔
Comments are closed.