کراچی کے علاقے منگھوپیر میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت کرلی گئی۔ مقتول کی شناخت خانزادہ بشیر کے نام سے ہوئی ہے، لواحقین نے منگھوپیر روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خانزادہ بشیر کباڑ کا کام کرتا تھا، اس سے لوٹ مار کی کوشش نہیں کی گئی، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سر پر گولی مار کر قتل کیا، فائرنگ کا واقعہ بظاہر دشمنی یا ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔
دوسری جانب لیاری سلاٹر ہاؤس کے قریب بھی فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، مقتول آصف کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول قتل کیس میں جیل بھی کاٹ چکا ہے اور اس کے خلاف کیماڑی میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments are closed.