کراچی کے علاقے منظور کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بچیوں کا باپ جاں بحق ہو گیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مقتول عدیل علاقے میں برگر کا ٹھیلا لگاتا تھا، علاقے میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق منظور کالونی میں 24 سالہ عدیل ٹھیلا بند کر کے واپس آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر اسے قتل کر دیا۔
علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ ڈاکو گلی میں لوٹ مار کر رہے تھے، عدیل موقع پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر اسے روکا، ملزمان نے لوٹ مار کے بعد عدیل کو گولیاں ماریں اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق جائے وقوع پر آدھے گھنٹے بعد صرف ایک پولیس والا پہنچا، علاقے میں روز لوگوں کا لٹنا معمول بن گیا ہے اور آئے روز ڈاکو لوگوں کو لوٹتے اور فائرنگ کرتے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او بلوچ کالونی فیل ہو گئے ہیں، بلوچ کالونی پولیس لوگوں کی جیبوں سے ماوا گٹکا تلاش کرتی پھر رہی ہے، علاقے میں پولیس کا گشت نہیں ہوتا۔
دوسری جانب ایس ایچ او بلوچ کالونی چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں۔
ایس ایچ او نے رابطہ کرنے پر کہا کہ میں چھٹیوں پر ہوں پتہ کرتا ہوں کیا معاملہ ہوا ہے۔
Comments are closed.