bbw hookups app hookup Roosevelt New Jersey hookup Parsippany NJ edelman hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ملیر میں بھتہ کے تنازعہ پر قتل، منگل بازار نذرآتش

ملیر کے علاقے قائد آباد کی عمر ماروی گوٹھ کے منگل بازار میں مبینہ طور پر بھتے کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ مشتعل افراد نے منگل بازار کو نذرآتش کردیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود عمر ماروی گوٹھ کے فٹبال گراؤنڈ پر مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے جہاں ہر ہفتے منگل بازار لگایا جاتا ہے، ان مافیاز کو علاقہ پولیس کی سرپرستی حاصل ہے۔

غیر قانونی منگل بازار سے ہونے والی آمدنی کی پولیس انتظامیہ اور مافیا میں بندر بانٹ کی جاتی ہے۔ مگر آج شام بازار کے خاتمے کے دوران جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ابراہیم عرف ملا کو قتل کر دیا گیا۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے منگل بازار کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق منگل بازار انتظامیہ اور علاقہ مکینوں میں جھگڑا ہوا تھا، اس دوران نوجوان کو چھری لگ گئی۔

اہل علاقہ مشتعل ہوگئے کچھ پتھاروں کو آگ لگادی۔ پولیس نے چار ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.