بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے لڑکا جاں بحق

کراچی میں ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق واقعہ میمن گوٹھ کے علاقے درسانو چھنو کے جام مھر علی گوٹھ کے شیخ محلہ میں پیش آیا جہاں تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 16 سالہ راجو ولد ہاشم شیخ موت کا شکار ہوا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق واقعہ کے فوری بعد لڑکے کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں پہنچنے سے قبل ہی راجو کی موت واقع ہوگئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.