وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ درست کام کرے، وفاقی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے سردیوں میں ملک میں گیس کے شدید بحران کا خدشہ ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نا اہلی کے باعث دنیا کی کوئی کمپنی بھی ایل این جی کے لئے پاکستان سے معاہدے کو تیار نہیں ہے۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جلد ہی وفاقی وزراء اعلان کریں گے کہ ایل این جی کا جہاز نہیں پہنچا عوام لکڑیوں کا استعمال کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل ہونے کے باوجود سندھ میں گیس اور بجلی کا بحران ہے، وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کے ساتھ دشمنی کر رہی ہے۔
Comments are closed.