کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک ون میں نابینا مؤذن سے ملزم موبائل فون دھوکے سے لیکر فرار ہو گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
علاقہ پولیس کے مطابق ملزم نے آن لائن ایپ سے مؤذن کے 35 ہزار روپے بھی نکلوا لیے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ مؤذن نے گلستانِ جوہر تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
متاثرہ مؤذن نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 2 روز قبل عصر کے وقت ایک شخص میرے پاس آیا، مجھےاس شخص نے کہا کہ اپنا موبائل فون دو میں آپ کی نعت ریکارڈ کروں گا۔
متاثرہ مؤذن نے بتایا کہ مذکورہ نامعلوم شخص میرا 1 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون لے کر فرار ہو گیا۔
متاثرہ نابینا مؤذن نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم نے میرے موبائل فون میں موجود اکاؤنٹ کی ایپ سے 35 ہزار روپے بھی نکال لیے ہیں۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو مسجد میں آتے، نابینا مؤذن سے نعت سنتے، پھر موبائل لے کر مسجد سے باہر نکلتے اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.