کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی کےقریب ملزمان تھانہ شرافی گوٹھ کے اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کے 3 اہلکار اپنے دوست کے ساتھ ہوٹل پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ملزمان اہلکاروں سے 3 پستول اور ان کے دوست سے بھی اسلحہ چھین کرلے گئے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) قائد آباد کے مطابق تفتیش کےلیے اہلکاروں کو تھانے میں بٹھایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق اہلکاروں کے بیان کی روشنی میں نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Comments are closed.