بدھ4؍جمادی الثانی 1444ھ28؍دسمبر 2022ء

کراچی: مقتول عامر کی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد ہو گی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتول عامر کی نماز جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

گزشتہ روز شاہین فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے شہری عامر جاں بحق ہو گیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

گلستان جوہر میں اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق شہری کے والدہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کی تفتیش میرٹ پرکی جائے، چیف جسٹس عامر کے قتل کا نوٹس لیں۔

مقتول عامر کی والدہ نے کہا کہ بیٹے کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو پھانسی کی سزا دی جائے، عامر کی بیوہ اور معصوم بیٹے کے لیے حکومت پیکج کااعلان کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.