کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 27 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں موجود ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 72 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
شہرِ قائد میں مغرب کی سمت سے 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
Comments are closed.