بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: مستقل نہ کئے جانے والے اساتذہ کا احتجاج، وزیراعلیٰ ہاوس جانے کی کوشش

کراچی میں مستقل نہ کئے جانے والے پرائمری اور ارلی چائلڈ اسکول ٹیچرز نے احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی۔ 

اس موقع پر پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے اور 60 سے زائد اساتذہ کو حراست میں لے لیا گیا، مظاہرین میں معذور اساتذہ بھی شامل تھے۔

کراچی پریس کلب کے سامنے پرائمری اور ارلی چائلڈ اسکولز ٹیچرز نے مستقل نہ کئے جانے پر احتجاج کیا۔ اساتذہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مداخلت کی اور وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے والے 60 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

سندھ بھر کے تین ہزار اساتذہ نے مستقل کر کے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

گرفتاری سے بچنے والے اساتذہ واپس پریس کلب پہنچے اور وہاں احتجاجی دھرنا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.