کراچی اور حیدر آباد سے ڈینگی کے مزید 10، 10 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سندھ کے محکمۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی اور جنوبی سے 4، 4 ڈینگی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی کے ضلع وسطی سے ڈینگی کے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں ماہ سندھ بھر سے ڈینگی کے85 کیسز جبکہ کراچی سے 39 کیسز سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
دارالحکومت سے متصل شہر میں رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2431 ہو گئی ہے۔
راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ 57 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات درج
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 4359 مقدمات درج جبکہ 637 عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.