فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کسٹمز انٹیلی جنس انفورسمنٹ ٹیم نے کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں کارروائیاں کی ہیں۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں کارروائیو ں کے دوران 2 کروڑ روپے کا اسمگل شدہ کپڑا برآمد ہوا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں سندھ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کے دوران 100 سے زائد افراد پر مشتمل گروہ نے پتھراؤ بھی کیا۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق گروہ نے لاٹھیوں اور پتھروں سے سرکاری گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا، آپریشن کے دوران 2 سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق شرپسندوں کی طرف سے گولیاں بھی چلائی گئیں، جس پر پولیس نے ہوائی فائرنگ کی تو ہجوم منتشر ہوگیا۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق آپریشن میں رکاوٹ بننے والے شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے اسمگلرز کے خلاف کامیاب آپریشن پر ایف بی آر ٹیم کی تعریف کی۔
دوسری طرف چیئرمین ایف بی آر نے آپریشن میں حصہ لینے والوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.