اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

کراچی: مختلف علاقوں میں موبائل سروسز بند ہونے کی شکایات

کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروسز مختلف اوقات میں بند یا متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن، گلشنِ حدید، جعفر طیار سوسائٹی میں موبائل فون سروس متاثر ہونے کی شکایات ملی ہیں۔

ملیر 15، فیوچر کالونی، داؤد چورنگی، زکریا گوٹھ میں موبائل فون سروس کی معطلی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے سلسلے میں شہر بھر میں موبائل فون سروس معطل ہو گئی ہے۔

شاہ لطیف ٹاؤن، بھٹائی آباد، میمن گوٹھ مین مارکیٹ میں موبائل فون سروس جزوی معطل ہوئی ہے۔

پیپری اور بن قاسم ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بھی موبائل فون سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق 10 محرم تک کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی معطل ہو گی۔

پی ٹی اے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارتٍ داخلہ کی ہدایت پر 10 محرم تک موبائل فون سروس جزوی بند کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.