سندھ پولیس کے انسدادِ دہشت گردی سیل کے عملے نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی اور ان کے کوائف کا الیکٹرانک ڈیوائسز سے معائنہ کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق کراچی کے مختلف مشکوک علاقوں میں سی ٹی ڈی کی SWAT ٹیم اور تجربہ کار سی ٹی ڈی افسران کی زیرِ نگرانی آپریشن کیا گیا۔
اسٹیل ٹاؤن اور تھانہ بن قاسم ضلع ملیر کے علاقے سمر گوٹھ اور علی جان گوٹھ میں انفارمیشن بیسڈ یہ آپریشن کیا گیا۔
ان علاقوں میں مشتبہ افراد کا ریکارڈ تلاش ایپ سے چیک کیا گیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران 48 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد اور 1 مشکوک گاڑی کو تصدیق کی غرض سے متعلقہ تھانے کے حوالے کیا گیا۔
Comments are closed.