بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز

گڈاپ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی ہے، ملیر اور اطراف میں گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز برساتی ریلے میں بہنے والے باپ بیٹے کی لاشیں نیوی اہلکاروں نے نکال لی ہیں۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے آج بھی شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کےمطابق کراچی میں آج کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے ۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں دوپہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، اس دوران کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.