ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش شروع ہو گئی ہے۔
کراچی میں گلشنِ حدید، اسٹیل ٹاؤن، بن قاسم، پپپری کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے جبکہ اسکیم 33 اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق جنوبی سندھ پر موجود مون سون کا کم دباؤ کمزور ہو گیا ہے، اس سسٹم کے زیرِ اثر کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ماہرِ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں بارش برسانے والے تھنڈر سیلز بن رہے ہیں، مشرقی اور جنوب مشرقی حصے میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں۔
ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ جامشورو، بدین، تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ اور خیر پور میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 5 اور 6 ستمبر کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
Comments are closed.