محکمہ وائلڈ لائف نے کراچی سے تحویل میں لیے گئے شیر کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شیر کو بڑی مشکل سے پکڑا گیا ہے اور حفاظتی انتظامات کے باعث اسے پیش نہیں کیا جاسکتا، شیر کو اس وقت کراچی چڑیا گھر میں رکھا ہوا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کو شیر کے پیش نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا، اس سے قبل پکڑے گئے بندروں کو پیش کیا گیا تھا تو بندر کا ایک بچہ بھاگ گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سٹی کورٹ کراچی میں ملزمان کے ہمراہ لائے گئے بندر کے بچوں میں سے ایک بچہ بھاگ کر درختوں پر چڑھ گیا تھا جسے 24 گھنٹے بعد قابو کیا جاسکا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز شارع فیصل پر شیر آنے کے معاملے پر محکمہ وائلڈ لائف نے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Comments are closed.