کراچی کی قدیم ساحلی بستی مبارک ولیج کےلیے بجلی کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ 11 کروڑ کی لاگت سے منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے کراچی کی قدیم ساحلی بستی مبارک ولیج کے نامکمل بجلی کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر عبد القادر پٹیل کے فنڈز سے وفاقی حکومت نے منصوبے کی منظوری دے دی۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام نے مبارک ولیج کا سروے مکمل کرلیا۔
وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ 11 کروڑ کی لاگت سے منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مبارک ولیج میں ایک ڈیم بھی تعمیر کیا جائے گا جس سے علاقے میں پانی کی کمی دور ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہاکس بے سے مبارک ولیج تک ڈبل سڑک بھی تعمیر کی جائے گی۔
Comments are closed.