کراچی فش ہاربر سے مچھلیاں پکڑنے جانے والے ماہی گیروں نے ہاربر پر احتجاجاً کشتیاں کھڑی کر دی ہیں۔
ماہی گیر رہنما زاہد بھٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی کے ماہی گیروں نے کشتیاں کراچی چینل میں کھڑی کر دی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر مچھلی کے شکار پر جانے والے ماہی گیروں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔
زاہد بھٹی نے بتایا کہ ماہی گیر رات 12 بجے شکار کے لیے جاتے ہیں مگر انہیں روک دیا جاتا ہے۔
ماہی گیر رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماہی گیر صبح سویرے تازہ مچھلی لا کر واپس مارکیٹ میں بیچتے ہیں۔
Comments are closed.