رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران چوری اور ڈکیتی میں ملوث 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطاق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
ملزمان 2017ء سے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گولیمار کے علاقے میں واقع سینیٹری شاپ میں ملزمان کی ڈکیتی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے پپو ڈکیت گینگ کا سرغنہ شعیب عرف پپو جیل میں ہے۔
رینجرز کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.