پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

کراچی: لیاقت آباد کی سڑک سے لوہے کے جنگلے کاٹ کر کشمیر روڈ کے پارک پہنچا دیے گئے

کراچی میں کے ایم سی کی رقم بچانے کی نئی منطق سامنے آ گئی، لیاقت آباد میں سڑک کنارے شہریوں کی حفاظت کے لیے لگائے جانے والے لوہے کے جنگلے کاٹ کر کشمیر روڈ کے پاک چین دوستی پارک میں لگانے کے لیے پہنچا دیے۔

کے ایم سی نے فنڈ بچانے کے لیے شہریوں کی جان داؤ پر لگا دی۔

عوام کی حفاظت کے لیے لیاقت آباد کی مرکزی سڑک پر لگے ہوئے لوہے کے جنگلے کاٹ کر ہٹا دیے گئے۔

ڈی جی پارک کی جانب سے پارک کے لیے نئی گِرلز خریدنے کی بجائے لیاقت آباد کے روڈ سے جنگلے اکھاڑ کر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں کے ایم سی نے نجی کمپنی کو ہدایت بھی کی ہے۔

لیاقت آباد کی سڑک پر فٹ پاتھ پر لگے لوہے کے جنگلے نامعلوم افراد کاٹ کر نجی گاڑیوں میں لے کر روانہ ہوئے۔

’جیو نیوز‘ کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے مزدوروں نے بتایا کہ وہ نجی کمپنی کے تحت کام کر رہے ہیں، انہیں جنگلے کاٹ کر لے جانے کا کہا گیا تھا۔

کے ایم سی حکام کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل پارکس جنگلے منتقل کروا رہے ہیں، یہ جنگلے کشمیر روڈ پر قائم پاک چائنہ دوستی پارک میں لگائے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.