اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

کراچی: لیاقت آباد میں نومولود کی لاش ملنے پر خاتون زیرِ حراست

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نومولود کی لاش ملنے کے واقعے میں ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سے تفتیش کر رہے ہیں۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا، نشے کی عادی ہے، اس کو گزشتہ روز نشے کی حالت میں حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچی کو ماں نے عمارت سے پھینکا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو محلے والوں اور اس کے بھائی کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچی اس کی نہیں ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل اور نفسیاتی ڈاکٹر سے معائنہ کرایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.