بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ کا ٹارگٹ کلر گرفتار

پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری کی پھول پتی لین سے لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق گرفتار ملزم عبید اللّٰہ قتل اور اقدامِ قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، گرفتار ٹارگٹ کلر سے اسلحہ اور ایک کلو چرس ملی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم نے زاہد لاڈلہ کے کہنے پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم عبیداللّٰہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ گینگ وار کارندے نصیر وحشی کو قتل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے انکشاف میں بتایا ہے کہ پھول پتی لین میں کچھ ماہ قبل فائرنگ کر کے صدام نامی شخص کو قتل کیا۔

ایس ایس پی سٹی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کچھ روز قبل زاہد لاڈلہ کے کہنے پر منشیات فروش عبدالرحمٰن پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر کریم بخش نامی شخص زخمی ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.