بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: لیاری کی عمارت انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن گئی

کراچی کے علاقے لیاری میں ایک اور عمارت انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن گئی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کا جائزہ لیا اور آج عمارت گرانے کا کام شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا

لیاری کی یعقوب شیرا روڈ کی گلی نمبر 7 میں زیرِ تعمیر عمارت ایک طرف جھک گئی۔

اہلِ علاقہ کے مطابق 50 گز اراضی پر 6 منزلہ مذکورہ عمارت بنائی جا رہی تھی جو اب ایک جانب جھک گئی ہے۔

اہلِ علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگست میں بھی ایس بی سی اے کو اس سلسلے میں آگاہ کیا گیا لیکن ان کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.