اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

کراچی: لیاری میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق واقعہ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں شہنشاہی روڈ پر ہوا۔

پولیس کے مطابق اسلام محلہ میں پیش آئے واقعہ میں بچوں کی لڑائی ہوئی تھی جس میں بڑے بھی کود گئے۔

ہاتھا پائی کے دوران احسن نامی ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان یاسین علی ہلاک ہوگیا۔

مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.