ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار گاڑی بے قابو، ویڈیو وائرل

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار گاڑی بےقابو ہونے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

بے قابو تیز رفتار گاڑی نے ایکسپریس وے پر تصاویر بنانے والے 2 نوجوانوں کو ٹکر مار دی، جس سے  ایک نوجوان معمولی زخمی ہوا۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ گارڈن سے ماڑی پور جانے والے ٹریک پر ہوا، گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ حادثہ اس کی گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی نہیں کی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.