سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج آخری دن ہے تاہم اب بھی ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورنا وائرس کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے۔
ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 اعشاریہ 88 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
اس دوران کراچی میں 7 ہزار 515 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے جبکہ 1 ہزار 569 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 15 اعشاریہ 36 فیصد رہی۔
حیدرآباد میں اس دوران 1 ہزار 68 کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے، جبکہ 164 افراد میں کورونا مثبت آیا۔
کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شرح 4 اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
اس دوران ان اضلاع میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 640 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 437 افراد میں کورونا مثبت آیا۔
ترجمان محکمۂ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کی شرح 11 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 21 مریض انتقال کر گئے۔
واضح رہے کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 98 ہزار 745 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 189 ہو گئیں۔
Comments are closed.