کراچی میں لاک ڈاؤن کے سبب انٹرمیڈیٹ کے ملتوی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ 10 اگست کو بوٹنی اور 11 اگست کو زولوجی کا پرچہ ہوگا۔
چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ 12 اگست کو اکنامکس کا پرچہ لیا جائے گا۔
ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے۔
چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ 11ویں جماعت، امپروومنٹ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 31 جولائی کو ملتوی ہونے والے اکنامکس، فائن آرٹس، کمپیوٹر سائنس کے پرچے10 اگست کو ہوں گے۔
چیئرمین بورڈ نے کہا کہ 2اگست کو ملتوی ہونے والے کیمسٹری، پرنسپل آف کامرس کے پرچے 11 اگست کو ہوں گے۔
انٹر میڈیٹ بورڈ کے مطابق 3اگست کو ملتوی ہونے والے اسلامک اسٹڈیز، جنرل ہسٹری، سائیکالوجی کےپرچےبھی 12اگست کو ہوں گے، جبکہ 4 اگست کو ملتوی ہونے والے اردو، عربی، سندھی، فارسی کے پرچے 13اگست کو ہوں گے۔
Comments are closed.