پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

کراچی: لانگ مارچ کیلئے بسیں تیار، آج دوپہر روانگی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرِ قیادت لانگ مارچ میں شرکت کے لیے کراچی سے قافلے کی روانگی کی تیاری جاری ہے۔

شرکاء کو لانگ مارچ میں لے جانے کے لیے بسوں کا قافلہ کراچی میں انصاف ہاؤس پہنچ چکا ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کا قافلہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے موٹر وے ایم نائن ٹول پلازہ سے روانہ ہو گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا اور میانوالی کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیا۔

لانگ مارچ میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کافی بڑی تعداد نرسری پر انصاف ہاؤس سے روانہ ہو گی۔

نرسری کے قریب کافی تعداد میں ایئر کنڈیشنڈ بسیں موجود ہیں مگر پی ٹی آئی کارکن ابھی نہیں پہنچے۔

نرسری کے قریب شارعِ فیصل پر بسیں جمع ہونے سے ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے۔

صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کا عملہ موقع پر موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.