جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: لانڈھی میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا

کراچی میں لانڈھی کی بلال کالونی کے قریب بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم بھائی فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 40 سالہ اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو نشے کا عادی تھا اور اکثر گھر والوں پر تشدد کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو گھر والے نشے کی عادت کی وجہ سے گھر میں باندھ کر رکھتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.