کراچی پولیس نے پراچہ قبرستان میں شہریوں کو لوٹنے اور اُن کی ویڈیو بنانے والے 6 ڈاکو گرفتار کرلیے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کے مطابق پولیس نے شیر شاہ میں کارروائی کرکے 6 ڈاکو گرفتار کیے ہیں، یہ وہی ملزمان ہیں جنہوں نے چند روز قبل پراچہ قبرستان میں شہریوں کو لوٹنے کی ویڈیو بنائی تھی۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے خود ہی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی تھی، گرفتار تمام ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں موچکو اور بلدیہ ٹاؤن سے چھینی گئی تھیں۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کے گروہ کا سرغنہ پولیس مقابلوں میں بھی ملوث ہے، ملزمان نے تفتیش میں کراچی کے ساتھ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
Comments are closed.