کراچی کے علاقے قائد آباد میں جمعے کی شب فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول عبداللّٰہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مقتول اور ملزم کے درمیان کباڑ کی فروخت پر تنازع چل رہا تھا۔
مقدمے کے متن کے مطابق مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کا بھائی عبداللّٰہ اپنے کزن اور دوستوں کے ساتھ گودام میں بیٹھا تھا کہ ملزم شینا نے گودام میں داخل ہو کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں عبداللّٰہ اور جلیل مارے گئے۔
مقدمے کے متن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم شینا نے اپنے والد مبین اور بھائی امین کی ایماء پر یہ قتل کیے ہیں۔
Comments are closed.