سندھ حکومت نے کراچی کے علاقے کورنگی، مہران ٹاؤن میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان کر دیا۔
سندھ حکومت کے ترجمان اور کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیئے 10 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان مرتضیٰ وہاب نے کورنگی سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کے موقع پر تعزیت کرتے ہوئے کیا۔
ترجمان سندھ حکومت کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتِ سندھ جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے۔
Comments are closed.